قاہرہ : مصر کے سٹار فٹ بالر اور لیورپول کلب کے لیے کھیلنے والے محمد صلاح نے غزہ میں جاری صورت حال کے حوالے سے ایک جذباتی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں عالمی رہنماؤں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مل کر معصوم جانوں کا ضیاع بند کروائیں۔عرب نیوز کے مطابق چہارشنبہ کو ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ (ایکس) پر جاری ہونے والے ویڈیو پیغام میں وہ فکرمند دکھائی دیتے ہیں۔51 سکینڈز پر مشتمل پیغام میں وہ آغاز ان الفاظ سے کرتے ہیں کہ ’ایسے مواقع پر بات کرنا آسان نہیں ہوتا۔ وہاں بہت زیادہ تشدد اور دل دہلا دینے والے بربریت پر مبنی واقعات ہوئے ہیں۔‘ آس کے بعد وہ عالمی رہنماؤں پر زور دیتے ہیں کہ ’اکٹھے ہو جائیں اور مزید خونریزی بند کروائیں۔ انسانیت کو اہمیت دی جانی چاہیے۔‘وہ دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’غزہ کے لوگوں کو فوری طور پر کھانے کے سامان، پانی اور طبی سہولتوں کی ضرورت ہے۔‘محمد صلاح کے مطابق ’بڑھتے تشدد کو دیکھنا برداشت سے باہر ہو گیا ہے۔‘مصری سٹار مزید کہتے ہیں کہ ’تمام زندگیاں مقدس ہوتی ہیں اور ان کو بچایا جانا چاہیے۔