غزہ میں مستقل جنگ بندی کی ضمانت، حماس کامثبت موقف

   

غزہ: حماس نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی کسی بھی تجویز کے حق میں ہے جو مستقل جنگ بندی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کی ضمانت دے سکے ۔حماس نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی تجویز میں فلسطینی عوام کے مصائب کے خاتمے کو بھی یقینی بنانا چاہیے اور اس میں قیدیوں کے تبادلے کا سنجیدہ معاہدہ بھی شامل ہو۔حماس کا ایک وفد مصر کی دعوت پر ہفتہ کے روز قاہرہ روانہ ہوا ہے ۔ اس نے کہا کہ قاہرہ میں وہ قطر اور مصر کے ثالثوں سے ملاقات کریں گے ، جو کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کو روکنے اور مستقل جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے ۔