غزہ میں مظالم کیخلاف لندن میں طلبا کا احتجاج جاری

,

   

یونیورسٹی کالج لندن میں کیمپ کا نام ’رفح کیمپس‘ رکھ دیا
ہارورڈ یونیورسٹی کا ہال شہید صحافی شیریں ابو عاقلہ سے موسوم

لندن : غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مختلف ممالک کے طلبہ کا احتجاج جاری ہے۔لندن کی سوایس یونیورسٹی میں طلبہ نے احتجاجی کیمپ کا نام ’آزاد علاقہ‘ اوریونیورسٹی کالج لندن میں کیمپ کا نام ’رفح کیمپس‘ رکھ دیا ہے۔ادھر امریکہ میں ہارورڈ یونیورسٹی کی عمارت کا ہال اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید صحافی شیریں ابو عاقلہ کے نام کردیا گیا ہے۔امریکہ میں طلبہ کے مظاہروں میں اساتذہ نے بھی شرکت کی جس پر پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے، 18 اپریل سے اب تک 2500 طلبہ کے ساتھ 50 پروفیسرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اسپین میں ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صیہونیوں فلسطینی سرزمین چھوڑ دو کے نعرے لگائے۔ علاوہ ازیںجاپان میں سینکڑوں افراد نے انتفادہ مارچ کا اہتمام کیا۔ ٹوکیو میں مظاہرین نے نسل کشی بند کرو کے نعرے لگائے جب کہ سوئیڈن میں موسیقی کے عالمی مقابلے ’یورو ویژن سانگ‘ کے موقع پر فلسطین حامیوں نے مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگائے۔