غزہ میں مظاہرے کے دوران 96 فلسطینی زخمی

,

   

غزہ،2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) غزہ پٹی میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپ کے دوران کم از کم 96 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے ترجمان اشرف الکیدرا نے بتایا کہ غزہ پٹی میں96 مظاہرین زخمی ہوئے ۔ اس میں سے 57 مظاہرین اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔غزہ پٹی میں جمعہ کو اسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہرہ میں میں ہزاروں فلسطینیوں نے حصہ لیا۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں نے گزشتہ سال ‘ گریٹ مارچ آف رٹرن’ نام سے شروع ہونے والے احتجاج میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ شروع کیا گیاتھا، یہ احتجاج و مظاہرہ اسی کا حصہ تھا۔