غزہ۔ 12 اکتوبر (یواین آئی) فلسطینی محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ میں ریسکیو کارروائیوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملبے سے مزید 124 نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔حکام کے مطابق یہنعشیں ان علاقوں سے ملی ہیں جو حالیہ اسرائیلی حملوں میں مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے ۔ دو روز قبل سیز فائر کے بعد بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں جبکہ امدادی ٹیمیں اب بھی گمشدہ افراد کی تلاش میں ملبہ کھنگال رہی ہیں۔