غزہ میں نو سو اور اسرائیل میں ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں

   

  حماس اور اسرائیل کے بیچ جاری کشیدگی آج پانچوے روز میں داخل ہوگئی ہے۔ اسرائیل لگاتارغزہ پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے اور حماس کے جنگجو نے جنوبی اسرائیل کے شہر عسقلان پر درجنوں راکٹ داغے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے حملوں میں 1000 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک اور 2800 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کی بمباری میں غزہ میں 900 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 260 بچے اور 230 خواتین شامل ہیں۔ وزارت نے کہا کہ 4,500 سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، کیونکہ ناکہ بندی والے علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں۔ فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مغربی کنارے میں 21 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوئے ہیں۔ لبنان-اسرائیل سرحد کے پار لڑائی میں حزب اللہ کے تین جنگجو بھی مارے گئے ہیں، جس میں اسرائیلی فوج کا ایک ڈپٹی کمانڈر اور دو فلسطینی جنگجو بھی شامل ہیں۔