غزہ: اسرائیلی جنگ سے تباہ حال غزہ میں پولیو کی علامت کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سے پہلے پولیو کے مسائل کی نشاندہی عالمی ادارے افغانستان اور پاکستان میں کرتے رہے ہیں۔ اہم بات ہیکہ غزہ میں یہ نشاندہی کرنے میں غزہ میں صحت کے حکام کے ساتھ اسرائیل بھی شامل ہے۔ بتایا گیا ہیکہ پولیو کی یہ علامات سیوریج کے پانی کے نمونوں کی بنیاد پر سامنے لائی گئی ہیں۔یورپی کارکنوں کے گروپ نے اس بارے میں ایک رپورٹ جاری کی ہے۔جس میں کہا گیا ہیکہ غزہ کی پٹی سینکڑوں ہزار ٹن انسانی فضلے اور ملبے ڈھیر سے اٹی ہوئی ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق ہزاروں لوگ بے گھر زندگی بسر کر رہے ہیں۔ جو مختلف متعدی امراض اور فالج تک کا شکار ہو سکتے ہیں۔واضح رہے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے 1980 کی دہائی میں پولیو کے خلاف مہم شروع کی تھی۔ پولیو کے بارے میں یہی بات سامنے آئی تھی کہ یہ سیوریج کی وجہ سے شروع ہوتا۔اس انکشاف کے بعد افغانستان اور پاکستان میں اس کے کیس پکڑے گئے۔ ان دونوں ملکوں میں پولیو کے قطرے پلانا شروع کر دیے گئے۔ تاہم سیوریج کے گدلے پانی سے نجات کیلئے کوئی بڑا منصوبہ سامنے نہ لایا گیا۔وزارت صحت نے اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف کی طرف سے ایسے کئی ٹیسٹ کرنے کے بعد یہ انکشاف کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزارت صحت نے بھی کہا ہیکہ پولیو وائرس کی ٹائپ 2 کی علامت ملی ہیں۔ یہ ٹسٹ اسرائیلی لیبارٹریز سے کیے گئے ہیں۔