غزہ میں پھنسے غیر ملکیوںکا انخلا شروع

   

قاہرہ : غزہ میں پھنسے غیر ملکیوں نے رفح بارڈر کے ذریعہ انخلا شروع کردیا۔غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد غیر ملکیوں کی بڑی تعداد علاقے میں پھنس چکی تھی تاہم جنگ کے بعد سے پہلی بار رفح کراسنگ کھلنے پر ان غیر ملکیوں نے غزہ سے انخلا شروع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیکہ غزہ میں پھنسے قافلوں کو امداد کی شدید ضرورت تھی جو انہیں مصر اور غزہ کے راستے فراہم کردی گئی ہے تاہم کسی کو کراسنگ کی اجازت نہیں تھی، اب رفح کراسنگ کھلنے سے غیر ملکیوںاور تقریباً 90 کے قریب شدید زخمیوں کے آج ہی غزہ سے انخلا کی توقع ہے۔

اسرائیل نے اقوام متحدہ کی جنگ بندی تجویز پھر مسترد کردی
تل ابیب: اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے واضح طور پر غزہ میں جنگ بندی کو مسترد کرتے ہوئے اسے حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے جنگ بندی کے مطالبے کو ایک طرف رکھتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کا مطالبہ حماس اور دہشت گردی کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ ہے۔نیتن یاہو نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ ایسا نہیں ہوگا۔ اسرائیل یہ جنگ جیتنے تک لڑے گا۔ یہ جنگ حماس کو ختم کر دے گی، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ یہ گروپ دوبارہ حملہ نہ کر سکے۔