اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی، فلسطینی مہاجرین کے لئے، امدادی ایجنسی ‘انروا’ UNRWA نے کہا ہے کہ غزّہ کی پٹّی میں کوئی ایسی جگہ نہیں رہی جسے محفوظ کہا جا سکے۔غزہ میں انروا کی تجربہ کار اہلکار برائے اطلاعات ‘لوئس واٹریج’نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ غزہ میں اب کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ انسان اس حالت میں ہیں جیسے وہ موت کے انتظار میں ہوں۔واٹریج نے کہا ہے کہ اسرائیل کے انسانی قرار دیئے ہوئے علاقے فرنٹ لائن بن چْکے ہیں اور غزہ کے شہری اس فرنٹ لائن سے محض چند بلاک کی مسافت پر ہیں”۔واضح رہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں کم از کم 16 ہزار 480 بچوں اور 10 ہزار 980 عورتوں سمیت کْل 40 ہزار 223 فلسطینیوں کو قتل کر چْکا ہے۔ حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 92 ہزار 981 ہے۔ابھی تک ہزاروں لاشیں ملبے تلے ہوئی ہیں علاقے میںبطور واحد عوامی پناہ گاہ زیرِ استعمال دواخانوںاور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر شہری انفراسٹرکچر بھی تباہ کیا جا رہا ہے۔