غزہ میں کورونا وائرس کے پہلے دو مریضوں کی توثیق

   

Ferty9 Clinic

غزہ سٹی 22 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) غزہ سٹی میں حکام نے توثیق کی ہے کہ یہاں کورونا وائرس کے پہلے دو مریض پائے جاتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ دونوں فلسطینی ہیں اور انہوں نے پاکستان کا سفر کیا تھا ۔ واپسی کے بعد انہیں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ غزہ کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ دو شہریوں میں پاکستان سے واپسی کے بعد وائرس کا پتہ چلا ہے ۔ تاہم کہا گیا ہے کہ ان لوگوں نے زیادہ افراد سے ملاقاتیں نہیں کی ہیں اور پھیلاو کا خطرہ کم ہے ۔