غزہ: اقوا متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملے میں گزشتہ 10 روز کے دوران کم از کم 322 بچے شہید اور 609 زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے ایک بیان میں کہا کہ ان اعداد و شمار میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ میں الناصر اسپتال کے سرجیکل ڈپارٹمنٹ پر حملے میں شہید یا زخمی ہوئے تھے۔یونیسیف کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر بچے بے گھر ہوئے ہیں اور عارضی خیموں یا تباہ شدہ گھروں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نے غزہ کے بچوں کے لیے ایک لائف لائن فراہم کی ہے لیکن بچوں کو ایک بار پھر مہلک تشدد اور محرومی کے چکر میں دھکیل دیا گیا ہے۔کیتھرین رسل نے مزید کہا کہ ’تمام فریقین کو بچوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا ہوگا‘۔