غزہ میں 44 روز سے اسرائیلی حملے جاری، 5500 بچوں سمیت 13 ہزار فلسطینی شہید

   

بیت المقدس: غزہ میں اسرائیلی جارحیت 44 ویں روز بھی جاری ہے، بین الاقوامی جنگی قوانین کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اسرائیلی افواج نے بلاتفریق حملوں میں سویلین رہائشی علاقوں، پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور عبادت گاہوں کو بھی نہ بخشا، تازہ حملوں میں غزہ کی 4 مساجد کو شہید کردیا گیا، 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد13 ہزار ہوگئی ہے۔اسرائیلی افواج نے شمالی غزہ کی مسجد القسام، مسجد الخلیفہ، مسجد حیفہ اور مسجد الامین محمد کو شہید کر دیا جبکہ جبالیہ کیمپ کے اقامتی بلاکوں پر بھی گولا باری کی گئی اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات کمال عدوان اسپتال پر بھی بم گرایا تھا جس سے، نومولود بچوں کا آئی سی یو تباہ اور ایک شیرخوار شہید ہوگیا تھا۔