غزہ میں 54 شہدا کی نعشوں کو اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا

   

غزہ سٹی : 23 اکٹوبر ( ایجنسیز ) غزہ کے علاقے دیر البلاح میں 54 شہدا کو ایک مقامی قبرستان میں اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہدا کی نعشیں معاہدے کے تحت اسرائیل کی طرف سے فلسطین کو واپس کی گئی تھیں۔یہ لاشیں اْن 145 فلسطینی افراد میں شامل ہیں جنہیں اسرائیل نے ایک معاہدہ کے تحت واپس کیا۔ واپسی کے بعد تشخیصی مراحل کے دوران یہ 54 نعشیں شناخت کے قابل نہ ہونے کی بنا پر اجتماعی قبر میں دفن کی گئیں۔