غزہ: 8 مارچ خواتین کے عالمی کے موقع پر غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ غزہ کے مشکل ترین حالات میں اب بھی تقریباً 5000 خواتین ہر ماہ بچوں کوجنم دے رہی ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے تباہ حال غزہ میں 60 ہزار حاملہ خواتین کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔غزہ میں حاملہ خواتین اور نئی ماؤں کو خوراک، پانی اور طبی امداد کی زبردست قلت کے درمیان خود کو اور اپنے بچوں کو زندہ رکھنے کیلئے مسلسل جدوجہد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہیکہ7 اکتوبر سے اسرائیل نے غزہ میں تقریباً 9000 سے زائد خواتین کو قتل کیا ہے۔