غزہ میں 72.5 فیصد تعلیمی ادارےتباہ، لاکھوں طلباء تعلیم سے محروم

   

Ferty9 Clinic

غزہ : غزہ میں سات ماہ سے زیادہ عرصہ پر پھیلی جنگ میں جہاں اور بہت کچھ تباہ کر کے اسرائیلی بمباری نے ملبہ کا ڈھیر بنا دیا وہیں سکول اور یونیورسٹیاں بھی غزہ کی سرزمین پر موجود نہیں رہیں اگر کوئی تعلیمی ادارہ بچ گیا ہے تو وہ بروئے کار نہیں بندش کا شکار ہے۔ تاہم اس دوران فلسطینی پناہ گزین اور ان سے انسانی بنیادوں پر ہمدردی رکھنے والے بعض افراد اور ادارے اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح غزہ کے اندر یا غزہ سے باہر جہاں بھی ممکن ہو تعلیم کا سلسلہ ازسر نو شروع ہو سکے۔ ان کی انہی کوششوں کے نتیجے میں خان یونس کے نزدیک لگائے گئے ایک کیمپ میں بچے تعلیم حاصل کرنے کیلئے آلتی پالتی مار کر بیٹھے ہوئے ہیں۔