غزہ پرقبضہ کی کوششوں کیخلاف مسلم ممالک متحد ہوجائیں : ترکیہ

   

انقرہ ۔ 10 اگست (ایجنسیز) ترکیہ کے وزیر خارجہ نے پوری مسلم برادری پر زور دیا ہے کہ باہم متحد ہو کر غزہ پر اسرائیلی قبضہ کی کوششوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ یہ بات ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے دورہ مصر کے موقع پر مصری رہنماؤں سے ملاقاتوں کے بعد کہی ہے۔ترک وزیر خارجہ نئے اسرائیلی منصوبے کے سامنے آنے کے بعد فوری مشاورت کے لیے ہفتے کے روز ہی مصر پہنچے تھے۔ترکیہ نے اسرائیلی ریاست کیاس نئے منصوبہ کی مصر کے ساتھ مشترکہ طور پر بھی مذمت کی ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے اسرائیلی منصوبہ کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا نیا مرحلہ اور اسرائیلی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے لیے ایک قدم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اس نئے جنگی منصوبے کے خلاف اقدامات کرے۔ ترکیہ کا یہ مطالبہ مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سامنے آیا ہے۔وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اس پریس کانفرنس سے پہلے صدر السیسی سے بھی ملاقات کی اور مشترکہ لائحہ عمل کے لیے بات چیت کی۔ حاقان فیدان نے کہا ‘او آئی سی’ اس نئی صورت حال میں ایک ہنگامی اجلاس بلایا ہے ان کا کہنا تھا۔ اسرائیلی ریاست کا یہ منصوبہ غزہ کے لوگوں کو ان کے علاقوں سے نکال کر غزہ سے بے دخل کرنے کی تیاری کے مترادف ہے۔ اسی لیے ان پر بھوک اور قحط مسلط کیا گیا ہے۔ یہ ایک مستقل قبضے کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔ ان اقوام کے لیے بھی اسرائیلی حمایت جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔نو مسلسل اسرائیل کی مدد کر رہے ہیں۔اسرائیل غزہ میں نسل کشی اور تباہی کی اس جنگ کو مسلسل بڑھاتے چلے جانے کے باوجود یہ دعوی کرتا ہے کہ وہ غزہ پر قبضہ کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔
وزیر خارجہ ترکیہ نے کہا جو کچھ آج غزہ میں ہو رہا ہے وہ انتہائی خطرناک پیش رفت ہے۔ مگر یہ خطرناکی صرف فلسطینی عوام کے لیے نہیں بلکہ ہہ اسرائیل کے پڑوسی ملکوں کے لیے بھی سخت خطرناک ثابت ہوگی۔اس لیے اسرائیل کو فوری روکنا ضروری ہے۔ ہفتے کے روز ہی او ائی سی کی وزارتی کمیٹی نے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کی ہے۔ کمیٹی نے بھی اسرائیلی منصوبے کو خطرناک اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ نیز خبر دار کیا ہے کہ یہ منصوبہ امن کی ہر امید کو تباہ کر دے گا۔