غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری،ہلاکتیں 7 ہزار سے متجاوز

   

غزہ : غزہ میں نہتے فلسطینی اسرائیلی جارحیت کے سامنے بے بس ہوگئے، بمباری سے مزید 756 فلسطینی جاں بحق ہوگئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔غزہ کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے،اسرائیلی قوتوں کے تازہ حملوں میں مزید 344 بچوں سمیت 756 فلسطینی جاں بحق ہوگئے جن میں 3 ہزارسے زائدبچے اور 17سو خواتین شامل ہیں جبکہ 18 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔غزہ میں اسرائیلی فوج نے الوفا ہسپتال کے قریب بھی بمباری کی جس سے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے ، اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی حملہ رہائشی عمارتوں پر کیا گیا جس سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، فضائی حملے کے باعث درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔