غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک

   

نیویارک : غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری ہے جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین بھی ہلاک ہوگئے۔ غزہ کے علاقے خان یونس میں گھرپر بمباری کی گئی جس کے سبب7 لاشیں برآمد ہوئیں جب کہ پناہ گزیں کیمپ میں عمارت تباہ ہونے سے مزید 7 لاشیں برآمد ہوئیں اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد1100 سے بڑھ گئی اور اسپتالوں میں طبی سامان بھی کم پڑنے لگا ہے جب کہ پورے غزہ کی بجلی بند کیے جانے سے 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو دشواری کاسامانا ہے۔