غزہ پر اسرائیلی بمباری کا تیسرا روز، بچوں سمیت 30 فلسطینی جاں بحق

   

غزہ پر اسرائیلی بمباری تیسرے روز بھی جاری رہی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 30 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حماس کے زیر انتظام علاقے میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 6 فلسطینی بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کو اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی تحریک اسلامی جہاد کے خلاف بریکنگ ڈان کے نام سے ایک فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔