غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ،43 فلسطینی جاں بحق

   

غزہ : غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 43 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔غزہ کی پٹی میں اداریہ برائے شہری دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اسرائیل نے 21 ستمبر بروز ہفتہ کی صبح سے غزہ کی پٹی پر کئی حملے کیے ہیں۔ان حملوں میں 14 بچوں اور 5 خواتین سمیت 43 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 9 بچوں سمیت کم از کم 30 افراد زخمی ہوئے۔اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں رفح شہر میں ادویات کے گودام کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں وزارت صحت کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ وزیر صحت ماجد ابو رمضان نے بتایا کہ 7 اکتوبر سے غزہ پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں ہلاک ہونے والے طبی اہلکاروں کی تعداد 990 سے تجاوز کر گئی ہے۔ یورپ ۔بحیرہ روم تنظیم برائے حقوق انسانی کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں 267 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔