غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں پھرشدت ، 90 سے زائد فلسطینی شہید

   

غزہ : 28 ستمبر ( ایجنسیز ) غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی ،تازہ کارروائیوں میں مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق ہفتے کو اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں رہائشی عمارتوں، بیگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں اور خیموں پر بمباری کی گئی۔اسرائیل فوج نے شمالی غزہ میں میڈیا سے بات کرنے والی نہتی خواتین اور بچوں پر ڈرون بھی حملہ کیا۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں ہفتہ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہدا میں ایک فلسطینی صحافی بھی شامل ہے جس کے بعد غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 252 ہوگئی۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حماس کا کہنا ہے صدر ٹرمپ کا کوئی منصوبہ ابھی تک نہیں ملا۔