جنگ بندی کے باوجود حملہ کا سلسلہ جاری، فائرنگ کا تبادلہ ، فلسطینی مہلوکین کی تعداد 34 ہوگئی
غزہ ۔ 16 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے ہفتہ کے روز حماس کو نشانہ بناتے ہوئے غزہ پر مزید فضائی حملہ کیا ہے ، جس سے قبل فلسطین سے اسرائیل پر چند راکٹ داغے گئے تھے ۔ اس علاقہ میں دو دن پہلے جنگ بندی نافذ کئے جانے کے باوجود یہ حملے ہوئے ہیں ۔ ماضی کی کارروائیوں پر برخلاف فوج نے کہا ہے کہ اسلامی جہادی تنظیم حماس کو رات حملوں کا نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔ غزہ پر عملاً حماس کا ہی کنٹرول ہے اور وہ اس ہفتہ پھوٹ پڑنے والے تشدد سے خود کو تاحال دور ہی رکھی ہے ۔ اسر ائیل دفاعی فورسس (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کی طرف سے اسرائیل ی علاقہ کی سمت دو راکٹ داغے گئے تھے جن ہیں فصائی دفاعی فورسیس نے روک لیا۔ فوج نے کہا کہ فی الحال وہ حماس کے دہشت گرد ایجنٹوں کو حملوں کا نشانہ بنارہی ہے ۔ فلسطینی سیکوریٹی ذرائع نے کہا کہ حماس علاقہ میں حماس کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے اسرائیلی فضائی کارروائی کی گئی تھی ۔ اسرائیلی حملوں کے فوری بعد اسلامی جہاد کی طرف سے جوابی کارروائی کے طور پر راکٹ حملے کئے گئے جس کے نتیجہ میں اسرائیل کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں فضائی حملے کے خطرہ سے خبردار کرنے کے لئے سائرن گونجنے لگے اور اسرائیلیوں کی کثیر تعداد محفوظ شلٹرس میں پناہ لینے کے لئے دوڑنے لگے۔ اس رائیل نے کہا کہ لڑائی کے دوران اس کے علاقہ پر تقریباً 450 راکٹس داغے گئے اور فصائی دفاعی نظام نے ان راکٹوں کو فصاء میں ہی روک کر ناکارہ بنادیا ۔ اسرائیل کے دو روزہ جھڑپوں میں کم سے کم 34 فلسطینی فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوچکے ہیں لیکن اسرائیل کا کوئی فرد زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ۔ ان علاقوں میں جمعرات کی صبح جنگ بندی کے نفاذ سے اتفاق کیا گیا تھا۔