غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

   

Ferty9 Clinic

غزہ: صیہونی فوج نے غزہ پر حملے کرکے مزید 40فلسطینیوں کو شہید کردیا۔اسرائیلی حملوں کے دوران صرف رفح میں25 شہری جبکہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں مجموعی طور پر 40 فلسطینی شہید ہوئے۔ دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں جس کیلئے اسرائیل نے حماس کو غزہ میں 40 روز کی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے ۔اس دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے امیر قطر اور مصر کے صدر سے ٹیلی فونک رابطے کیے جس دوران غزہ جنگ بندی، رفح میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے خطرات اور یرغمالیوں سے متعلق گفتگو کی گئی۔وائٹ ہاؤس کا کہناہے کہ ذمہ داری حماس پر ہے کہ وہ اسرائیل کی تجاویز قبول کرے ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حماس نے کہاکہ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے مستقل جنگ بندی لازمی بنیاد ہے ، ہم جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلاء اور بے گھر فلسطینیوں کی اُن کے گھروں کو واپسی چاہتے ہیں۔دریں اثناء اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ایک بار پھر اپنا مذموم منصوبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ کے بعد بھی رفح پر حملہ کرے گا۔