غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے

   

تل ابیب : اسرائیل نے پیر کی رات کو غزہ پر فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے حماس کی طرف سے اسرائیلی علاقے میں بھیجے جانے والے آتشی غباروں کے خلاف جوابی کارروائی کے طورپر کیے گئے۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں حماس پر الزام لگایا کہ اس نے اپنے کنٹرول والے علاقے غزہ سے اسرائیلی علاقے میں آتشی غباروں سے حملے کیے تھے۔ ان حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے حماس کی مختلف تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے،’’گزشتہ رات آئی ڈی ایف جنگی جہازوں نے خان یونس میں حماس کے راکٹ تیار رکنے والے ایک کارخانے نیز حماس کے ایک فوجی کمپاونڈ کو نشانہ بنایا تھا۔