واشنگٹن۔ 23 ۔ مئی (یو این آئی) متنازع بیانات کیلئے مشہور امریکی کانگریس مین رینڈی فائن نے غزہ پر ایٹمی حملہ کی تجویز پیش کی ہے ۔واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے دو ارکان کی ہلاکت پر تبصرہ کرتے ہوئے نومنتخب ریپبلکن قانون ساز رینڈی فائن کہتے ہیں، ‘‘فلسطینی کاز ایک برائی ہے ۔’’فائن نے فاکس نیوز کو بتایا کہ دوسری جنگ عظیم میں، ہم نے نازیوں کے ساتھ ہتھیار ڈالنے کے لیے مذاکرات نہیں کیے تھے ہم نے جاپانیوں کے ساتھ ہتھیار ڈالنے کے لیے مذاکرات نہیں کیے تھے ہم نے غیرمشروط ہتھیار ڈالنے کے لیے جاپانیوں کو دو بار نیوکلیئر کیا تھا۔ یہاں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے ۔