غزہ پر حملے جاری، نتن یاہو اور بائیڈن کا فون پر رابطہ

   

واشنگٹن: اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینی شہداء کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ، ایسے میں امریکی صدر جوبائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ بائیڈن اور نتن یاہو کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں نے غزہ میں حملوں میں وقفوں کے امکان پر گفتگو کی۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیل کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے نتیجہ میں اب تک ہزاروں معصوم شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔