تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے بتایا ہے کہ غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ پر حملوں کے سلسلے میں قوم سے ایک خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم ایک فوجی آپریشن کی صورت حال سے دوچار ہیں،ہماری فوج غزہ پر شدید حملے جاری رکھے ہوئے ہے، غزہ میں اسلامی جہاد کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔