غزہ پر حملے سال کے آخر تک جاری رہیں گے:اسرائیل

   

تل ابیب : اسرائیل کے مشیر برائے قومی سلامتی تزاچی ہانگبی نے کہا ہے غزّہ کی پٹّی پر حملے سال کے آخر تک جاری رہیں گے۔ہانگبی نے اسرائیل کے ایک ریڈیو چینل پر غزّہ پر جاری حملوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ “توقع ہے کہ غزّہ پر 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے حملے کم از کم رواں سال کے آخر تک جاری رہیں گے”۔انہوں نے کہا ہے کہ “پوری فلسطین۔مصر سرحد پر واقع فلاڈلفیا راہداری کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت مذکورہ علاقے کا 75 فیصد حصہ اسرائیل کے زیرِ کنٹرول ہے”۔واضح رہے کہ غزّہ کی پٹّی پر اسرائیلی حملے شروع ہوئے 236 دن گزر چْکے ہیں۔ اس وقت اسرائیلی فوج غزّہ کے جنوبی شہر رفح پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ان 236 روزہ حملوں میں اس وقت تک 15 ہزار 328 بچوں اور 10 ہزار 171 عورتوں سمیت کْل 36 ہزار 171 فلسطینیوں کو قتل کیا جا چْکا ہے۔ حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 81 ہزار 420 ہے۔ابھی تک ہزاروں بے گور و کفن نعشیں ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ بطور پناہ گاہ عوام کے زیرِ استعمال ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو ہدف بنا کر سِول انفراسٹرکچر کو تباہ کیا جا رہا ہے۔