غزہ پر حملے کے دوران تیسرے ملک پربھی بمباری کرنے اسرائیل کا دعویٰ

   

غزہ پٹی : فلسطینی علاقہ غزہ کی پٹی کو نشانہ بنانے والے حملے کے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی نے انکشاف کیا ہیکہ ان کے ملک کی افواج نے غزہ پر حملے کے دوران ایک تیسرے ملک پر بھی بمباری کی ہے۔انہوں نے جمعرات کو یونین آف لوکل اتھارٹیز کانفرنس سے خطاب میں اسلامی جہاد تحریک کے رہنما کے حوالے سے مزید کہا کہ’’دس دن پہلے اسرائیلی فوج نے انتہائی درستگی کے ساتھ آپریشن میں تیسیر الجعبری کو نشانہ بنایا۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ‘‘اسی وقت، فوج نے مغربی کنارے میں گرفتاریوں کی مہم چلائی، تیسرے ملک پر حملہ کیا اور ملک کی باقی سرحدوں کا دفاع کیا تاہم انہوں نے اس تیسرے ملک کا نام نہیں لیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے اس ماہ (اگست) کے شروع میں فضائی حملے اور بھاری توپ خانے سے غزہ پر چڑھائی کی تھی۔ اس آپریشن کے دوران غزہ میں اسلامی جہاد تنظیم کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔