غزہ پر زمینی حملے : اسرائیل کے 11 فوجی ہلاک

   

غزہ سٹی : غزہ پر زمینی حملے میں اسرائیلی فوج نے 11 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔7 اکتوبر سے اب تک حماس کی جوابی کارروائی میں 13 سو اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جس میں سے اسرائیل کے کل ہلاک فوجیوں کی تعداد 326 ہو گئی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام ایریل ریخ، آصف لوگر، عدی دانان، حلیل سلیمان ، میشلوسکی، عدی لیون، لیور سیمینووچ اور روئی داوی ہیں،Ido Ovadia۔غزہ میں اسرائیل کے ہلاک ہونے والے تمام 11 فوجیوں کی عمریں 19 سے 24 کے درمیان تھیں۔