غزہ پر سلامتی کونسل کی مساعی کی حمایت کرنے چین کی اپیل

   

بیجنگ:چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام اراکین سے غزہ میں انسانی جانیں بچانے کے لیے کونسل کی کوششوں کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ڑانگ جون نے مسئلہ فلسطین سمیت مشرق وسطی کی صورتحال پرسلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہا کہ چین تمام اراکین سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ انداز اپنائیں، جنگ اور امن اور زندگی اور موت کے درمیان صحیح فیصلہ کرنے کیلئے کونسل کی حمایت کریں۔ڑانگ نے کہا کہ ہمیں امن اور انسانی جانیں بچانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کا نفاذکیا اور غزہ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی توجہ دلائی،جو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے موجودہ خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔