غزہ پر فضائی کارروائی کے بعد اسرائیلی فوج کے زمینی حملوں کا آغاز

   

غزہ سٹی : اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں زمینی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ تازہ کارروائیوں میں 38 فلسطینی شہید ہوگئے۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ فورسز نے نیتزارم راہداری کا کنٹرول سنبھال لیا جو شمال اور جنوبی علاقوں کے درمیان جزوی بفرزون ہے۔حماس نے بیان میں کہا کہ نیتزارم راہداری میں مداخلت دو مہینوں کی جنگ بندی کے دوران نئی اور بدترین خلاف ورزی ہے تاہم حماس نے معاہدے پر عمل پیرا رہنے کا اعادہ کیا اور مصالحت کاروں کو اپنی ذمہ داریاں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ادھر اقوام متحدہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فضائی کارروائیوں سے غیرملکی اہلکار جاں بحق اور عملے کے دیگر 5 ارکان زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اسرائیل نے اس حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے حماس کو نشانہ بنایا ہے۔فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے تازہ حملوں میں شمالی غزہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جہاں 4 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔