غزہ پٹی اور دریائے اردن کے مغربی کنارے پر اسرائیلی حملے

   

غزہ سٹی : اسرائیل نے غزہ پٹّی کے شمال میں جبالیہ مہاجر کیمپ اور غزّہ شہر کے جنوب میں زیتون محلّے پر حملے کر کے 5 فلسطینیوں کو قتل اور بیسیوں کو زخمی کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ کے علاقے الفخورہ میں ایک مکان پر حملہ کر کے 3 افراد کو قتل کر دیا ہے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں کو کیمپ کے کمال آودان ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے دوسرا حملہ زیتون محلے کی شاہراہ کاشکو پر کیا اور 2 فلسطینیوں کو قتل اور بیسیوں کو زخمی کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے وسطی حصّے میں واقع کیمپ البریج پر بھی فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کثیر تعداد میں مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔النصیرات مہاجر کیمپ میں ایک مکان کو جنگی طیارے سے اور صبرا محلے کے مکانات کو توپ فائرنگ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری طرف اسرائیلی فوج نے دوبارہ غزّہ کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا ہے۔حملے میں بچوںاور اقوام متحدہ کے اہلکاروں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔قابض اسرائیلی فوج نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں ایک گاڑی پر فضائی حملہ کر کے 3 فلسطینیوں کو قتل کر دیا اور تل کریم مہاجر کیمپ میں فلسطین ہلالِ احمر کے 5 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔