غزہ پٹی سے اسرائیل میں راکٹ داغے گئے :آئی ڈی ایف

   

تل ابیب،20دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل دفاعی فورس(آئی ڈی ایف)نے کہا کہ غزہ پٹی کی طرف سے اسرائیل کے علاقے میں راکٹ داغے گئے ہیں۔یہ حملہ جمعرات کی دیر رات کیاگیا۔اس سے پہلے دن میں بھی ایک راکٹ داغا گیاتھا۔آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کرکے کہا،‘‘دن میں دوسری بار غزہ کی طرف سے اسرائیل کے شہریوں کو نشانہ بنانے کے لئے راکٹ داغا گیا۔’’آئی ڈی ایف نے کہا کہ حملے سے پہلے جنوبی اسرائیل میں وارننگ سائرن بجا تھا۔