تل ابیب۔ 5فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے مطابق غزہ کی پٹی سے اسرائیلی سرحد میں تین راکٹ داغے گئے ہیں۔آئی ڈی ایف نے بدھ کو ٹوئٹ پر ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔آئی ڈی ایف نے ٹوئٹ کیا‘‘غزہ سے تین راکٹ اسرائیل میں داغے گئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنا کر کل 13 راکٹ داغے جا چکے ہیں’’۔اس سے پہلے آئی ڈی ایف نے کہا کہ نیتی ووت نامی شہر سمیت غزہ کے آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی سے متعلق ا لرٹ جاری کیا گیا تھا۔قابل غور ہے کہ کئی دہائیوں سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جدوجہد جاری ہے ۔ فلسطینی عوام مغربی کنارے ، مشرقی یروشلم اور غزہ کی پٹی پر مکمل طور پر اپنا کنٹرول بنانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ان علاقوں پر جزوی طور پر اسرائیل کا قبضہ ہے ۔دراصل، فلسطینیوں نے 30 مارچ 2018 کو ’دی گریٹ مارچ آف رٹرن’ نام سے بڑے پیمانے پر احتجاج کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد سے مسلسل ہر جمعہ کو فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔