غزہ : اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا نے منگل کو بتایا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع بیت لاہیا میں شدید بمباری کی ہے۔اس کے علاوہ اسرائیلی جنگی کشتیوں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے علاقے مواصی کی سمت گولے داغے۔ادھر غزہ شہر کی فضاؤں میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے نیچی پروازیں کیں اور آتش گیر غبارے بھی چھوڑے۔ اس دوران میں شہر کے شمال مغربی حصے پر توپوں سے گولہ باری بھی جاری رہی۔اسی طرح غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ کے مغربی حصے پر بھی توپوں کے گولے داغے گئے۔رواں ماہ 6 اکتوبر سے اسرائیل نے غزہ پٹی کے شمال میں نیا حملہ شروع کیا۔