اقوام متحدہ، 14 مئی (یو این آئی) اقوام متحدہ امدادی امور کے سربراہ ٹام فلیچر کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں امداد کی تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ مکروہ منصوبہ ہے ۔غزہ میں امداد کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سربراہ اقوام متحدہ امدادی امور نے ٹام فلیچر نے کہاکہ غزہ میں امداد کی رسائی میں اسرائیل رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 ہفتے سے جنگ زدہ فلسطینی علاقے میں خوراک،ادویات و دیگر اشیا نہیں پہنچیں، بروقت اقدامات کرکے لاکھوں فلسطینوں کو بچاسکتے ہیں۔سربراہ اقوام متحدہ امدادی امور نے کہا کہ سخت میکنیزم موجود ہے کہ امداد حماس کو نہیں بلکہ عام شہریوں تک پہنچے ۔