غزہ پٹی میں خوراک کیلئے لوٹ مار

   

Ferty9 Clinic

غزہ : اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی میں امدادی سامان کی فراہمی کی بندش کے دو ماہ بعد وہاں خوراک کی قلت سنگین شکل اختیار کر چکی ہے۔ امدادی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں خوراک کے گوداموں اور کمیونٹی باورچی خانوں کی لوٹ مار میں اضافہ بڑھتی ہوئی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے اس فلسطینی علاقے میں اشیائے خوراک کی فراہمی بند کیے جانے کے دو ماہ بعد خوراک کی قلت سنگین ہو چکی ہے۔ فلسطینی باشندوں اور امدادی حکام کا کہنا ہے کہ چہارشنبہ 30 اپریل کو غزہ میں کمیونٹی باورچی خانے، تاجروں کی دکانوں اور اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے (یو این آر ڈبلیو اے) کے مرکزی کمپلیکس سمیت لوٹ مار کے کم از کم پانچ واقعات پیش آئے۔ تقریباً 19 ماہ قبل شروع ہونے والی فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے ساتھ جنگ میں اسرائیلی افواج غزہ بھر میں اپنی فضائی اور زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔