غزہ پٹی میں مزید 13 افراد جاں بحق

   

Ferty9 Clinic

غزہ ۔ 9 جنوری (ایجنسیز) جمعرات کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 13 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں، حالانکہ اسرائیل اور حماس تنظیم کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ نافذ ہے۔غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایک ڈرون طیارے نے بے گھر افراد کو پناہ دینے والے خیمے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ خان یونس کے قریب ایک بچہ بھی مارا گیا۔ترجمان کے مطابق غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ کیمپ کے قریب ایک حملے میں 11 سالہ بچی جاں بحق ہوئی۔اسی طرح شمالی غزہ میں ایک اسکول پر بم باری کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا، جبکہ بے گھر افراد کے ایک اور خیمے کو نشانہ بنائے جانے سے بھی ایک شخص جان سے گیا۔غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں دیگر حملوں کے دوران دو افراد جاں بحق ہوئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔بعد ازاں جمعرات کی شام اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ شہر کے مشرقی علاقہ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجہ میں مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ محمود بصل نے تصدیق کی کہ متعدد لا پتہ افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔