غزہ پٹی پر ادویات کی ترسیل ، حماس قائد کا قطر سے اظہار تشکر

   

Ferty9 Clinic

یروشلم: غزہ کی پٹی پر ادویات کی ترسیل ممکن بنانے کے معاہدے کے سلسلے میں حماس کے ایک رہنما نے قطر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ یہ شکریہ غزہ میں بے شمار زخمیوں اور مریضوں کو طویل انتظار کے بعد ادویات کی دستیابی کی امید پیدا ہونے کے سلسلے میں ادا کیا گیا ہے ۔العربیہ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ان ادویات میں سے کچھ ادویات اسرائیل کے حماس کے پاس موجود قیدیوں کے علاج معالجے کے لیے کام آئیں گی۔ حماس رہنما اسامہ حمدان نے اس امر کا اظہار لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران کیا ہے ۔واضح رہے اسرائیل نے ابتدائی طور پر یہ پیش کش کی ہے کہ وہ غزہ میں اپنے یرغمالیوں کے لیے ادویات بھجوانے کو تیار ہے ۔ اسرائیل کی غزہ کے لیے ادویات روکنے کی سخت اور طویل پالیسی میں یہ نرمی یرغمالوں کے خاندانوں کی مرتب کردہ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد آئی جس میں کئی یرغمالیوں کو شدید بیمار ظاہر کی گیا ہے ۔مگر اسامہ حمدان کی طرف سے اس بارے میں کہا گیا ہے کہ ‘اس سے دو مسئلے پیدا ہوں گے ۔ ایک یہ کہ خود غزہ کے لوگ یرغمالیوں سے بھی کہیں زیادہ ادویات کے مستحق ہیں۔ انہیں یہ ادویات نہیں مل سکیں گی، دوسرا مسئلہ یہ بنے گا کہ اس سے سیکورٹی کا ‘ایشو’ بھی سامنے آ سکتا ہے ۔’اس تناظر میں اسرائیل نے جمعہ کے روز قطر میں حکام کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کیا ۔