غزہ کا فوٹو جرنلسٹ ایماندارانہ رویہ کے باعث معطل

   

غزہ: غزہ پٹی سے تعلق رکھنے والے فوٹو جرنلسٹ حسام سالم نے انکشاف کیا کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انہیں بطور فری لانس فوٹو جرنلسٹ کے کام سے روک دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق فوٹوگرافر سلیم نے کہا کہ غزہ پٹی میں برسوں کی کشیدگی کی کوریج کے بعد مجھے اطلاع دی کہ وہ فری پریس فوٹوگرافر’’ کے طور پرمزید کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ انہیں یہ اطلاع ایک فون کال کے ذریعے دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 2018 کے اوائل میں غزہ کی سرحد پر واپسی کے مارچ کے آغاز کے ساتھ ہی اخبار میں کام کرنا شروع کیا تھا اور انہوںنے اس کی ٹیم کے ساتھ تحقیقات پر کام کیا ۔ اس کے فائدے کیلئے کام کیا، وہاں فلسطینی پیرامیڈیک رزان النجر کے قتل کی تحقیقات میں کام کیا۔ مئی 2021 میں جارحیت کے دنوں میں اخبار کے فوٹوگرافر کے طور پرخدمات انجام دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے بعد میں سمجھا کہ یہ فیصلہ ایک ڈچ ایڈیٹر کی تیار کردہ رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا تھا، جس نے دو سال قبل اسرائیلی شہریت حاصل کی تھی۔