غزہ کا مستقبل : مصری صدر کے ساتھ گفتگو کے بعد ٹرمپ پرجوش

   

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتاح کے ساتھ ان کی گفتگو بہت مثبت رہی ہے۔اس گفتگو کے دوران غزہ سے متعلق ہونے والے کے علاوہ دیگر ایشوز بھی زیر بحث آئے۔ ان میں غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کا معاملہ بھی صدر ٹرمپ کی تجویز کی روشنی میں شامل ہے۔صدر ٹرمپ نے اس تبادلہ کے بارے میں اپنے سوشل میڈیا ٹروتھ پر کہا ہے ‘ فون پر ہونے والی گفتگوبہت مفید رہی ہے۔ نیز یمنی حوثیوں کے خلاف امریکی فوجی پیش رفت پر بات چیت کی گئی ہے۔’ٹرمپ نے مزید کہا ‘غزہ ، ممکنہ حل اور فوجی تیاری پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔’غزہ کی پٹی سے جڑے مصر نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس امر پر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ مصر واشنگٹن کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔مصر اسرائیل کو تسلیم کرنے والا پہلا عرب ملک ہے۔ تب سے امریکہ مصر کو مسلم دنیا میں سب سے زیادہ امداد دیتا ہے۔خیال رہے امریکہ مصر کو سالانہ 1 بلین ڈالر سے زائد کی فوجی امداد دیتا ہے۔ علاوہ ازیں ٹرمپ نے اس امداد کو کٹوتیوں سے بھی مستثنیٰ قرار دیا ہے۔