غزہ کو امدادی سازو سامان کی ترسیل میں اسرائیلی رکاوٹیں جاری :اقوام متحدہ

   

نیویارک : اسرائیل نے یکم سے 18 جون کے درمیانے عرصے میں غزہ کے شمال کو 61 امدادی کارروائیوں میں سے صرف 28 کو گزرنے کی اجازت دی ہے۔یومیہ پریس کانفرنس میں اقوام کے نائب ترجمان فرحان حق نے یکم تا 18 جون کے درمیان غزہ کے شمال میں انسانی امداد کی کارروائیوں کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔حق نے بتایا کہ اسرائیلی حکام امداد کی ترسیل کو روک رہے ہیں، حکام نے پہلے سے مربوط انسانی امدادی کارروائیوں میں سے صرف 28 کو غزہ کے شمال میں جانے کی اجازت دی، 8 کو داخلے سے روک دیا گیا، 16 کی رفتار کو کم کیا گیا اور 9 کو منسوخ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد ی کارروائیوں میں سہل بنانے کی ضرورت ہے اور تمام رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہیے۔حق نے نشاندہی کرتے ہوئے کہ غزہ کے جنوب میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد انتہائی مشکل حالات کے خلاف نبرد آزما ہیں، کہا کہ پناہ گاہوں، حفظانِ صحت، خوراک، پانی اور صاف چیزوں تک رسائی کا عمل ناقص ہے۔