غزہ کیلئے امدادی قافلے پر ڈرون حملے کی اطلاع

   

تیونس، 10 ستمبر (یو این آئی) گلوبل صمود فلوٹیلا نے اطلاع دی ہے کہ امدادی قافلے کے تیونس سے ناکہ بندی کے شکار غزہ روانہ ہونے کی تیاری کے دوران اس کے ایک اور جہاز پر مشتبہ ڈرون حملہ ہوا ہے ۔ فلوٹیلا نے منگل کو انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ایک اور کشتی مشتبہ ڈرون حملے کا نشانہ بنی ہے ۔ کوئی زخمی نہیں ہوا۔ مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔ کارکن لیلیٰ حجازی نے اپنی شفٹ کی تبدیلی کے دوران کشتی ‘الما’ پر حملے کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا، “یہ کشتیوں پر دوسرا ڈراون حملہ ہے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ یہ رات کا معمول نہ بنے ، کیونکہ وہ بڑی چالیں چل رہے ہیں۔ایک اور کارکن نے حملے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا اور کہا کہ انہوں نے ڈرون کو “بالکل اوپر، شاید 20 فٹ کی دوری پر” دیکھا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الارم بجایا۔، چیخ و پکار کی۔ مختصر مدت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ایک کارکن نے کہا ہے کہ ابتدائی معائنے کے بعد کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اور کشتی میں موجود سب محفوظ ہیں۔