ریاض : سعودی عرب فلسطینی عوام کیلئے اپنی امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ کنگ سلمان سنٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایکشن کے زیر انتظام سعودی عرب کا 51 واں امدادی طیارہ مصر کے العریش ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔ سعودی عرب کی طرف سے بھجوائے گئے خوراک کے پیکجز العریش سے غزہ تک پہنچائے جائیں گے۔یہ امداد مختلف بحرانوں اور مصیبتوں میں گھرے برادر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے سعودی عرب کے معمول کے کردار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے۔ فلسطین ان ملکوں میں سے ایک ہے جو سعودی امدادی پلیٹ فارم کے ذریعے سب سے زیادہ امداد حاصل کرتا ہے۔ فلسطین کے لیے سعودی عرب کی امداد کی مالیت تقریباً 5 ارب سعودی ریال تک پہنچ گئی ہے۔