یروشلم : فلسطین پر قابض اسرائیلی فوج نے محاصرے کے دوران جنین کیمپ میں مسجد کی بے حُرمتی کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ کی ایک مسجد کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی مسجد کے اندر صیہونی انداز میں عبادت کررہا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کو جوتے پہنے مسجد کے اندر دیکھا جاسکتا ہے، اُنہوں نے مسجد کی بے حُرمتی کرتے ہوئے اپنے مذہبی گیت مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے نشر کیے۔ اسرائیلی فوجیوں نے جنین کیمپ میں چھاپوں کے دوران مسجد کے اندر گھس کر بے حُرمتی کی اور پھر اپنی ویڈیوز بھی ریکارڈ کیں۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بعض فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے غزہ کی سب سے قدیم اور سب سے بڑی العمری مسجد کو شہید کیا تھا، یہ مسجد 650 سال پہلے تعمیر ہوئی تھی۔