واشنگٹن ۔ 7 فروری (ایجنسیز) امریکی وائٹ ہاؤس نے بورڈ آف پیس کے تحت عالمی رہنماؤں کا پہلا اجلاس 19 فروری کو کرانے پر غور شروع کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بورڈ آف پیس کے اجلاس میں غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے فنڈ ریزنگ کانفرنس بھی متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کی تیاری ابتدائی مراحل میں ہے تاہم تبدیلی بھی ممکن ہے۔ قبل ازیں غزہ میں جنگ بندی، تعمیرِ نو اور مستقل امن کیلئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے بنائے گئے ’بورڈ آف پیس‘ میں مشرقِ وسطیٰ اور ایشیاء کے کئی مملک شامل ہوئے ہیں اور پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات ، انڈونیشیا، مصر، اردن، کویت اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اس بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔