عزہ : غزہ پٹی اور مصر کے درمیان رفح سرحدی چوکی کو اسرائیلی فوج کے آٹھ ماہ کے قبضے کے بعد بیماروں اور زخمیوں کے انخلاء کے لیے کھول دیا گیا ہے۔غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دائرہ کار میں، 50 زخمی اور بیمار فلسطینی بچوں کو لے کر ایمبولینسیں آج رفح سرحدی چوکی کے راستے مصر پہنچیں۔اسرائیلی فوج کے ریڈیو پر نشر ہونے والی خبر میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدہ کے دائرہ کار میں کھولے جانے والے رفح سرحدی چوکی سے صرف غزہ کے شہری ہی باہر نکل سکیں گے اور اس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاہدے کے مطابق کل 200 افراد، جن میں 50 زخمی اور ہر زخمی کے لیے تین محافظ شامل ہیں، کو ہر روز غزہ سے سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جائے گی، اور یہ عمل اسرائیل کے داخلی حکام کی منظوری سے مشروط ہوگا۔اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ جب کہ اسرائیل کے خلاف لڑائی کے دوران زخمی ہونے والے حماس کے ارکان کو مصر میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے تو 7 اکتوبر 2023 کو “اقصیٰ طوفان” کے حملے میں حصہ لینے والے کارکنان کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔