ریاض: امریکہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابھی تک اسرائیل کے پاس کوئی ایسا منصوبہ نہیں دیکھا ہے جس سے ہمیں یہ یقین ہو کہ شہریوں کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے ۔ بلنکن نے اسرائیل کی غزہ میں پچھلے تقریبا سات ماہ سے جاری جنگ میں امریکہ کی طرف سے اسرائیل کی ہر طرح کی مدد کیے جانے کے باوجود کہا ہے سن 1948 کے بعد یہ ایک بد ترین بحران ہے۔