غزہ کے بے گھر خاندان خیموں میںسخت سردی سے برسر پیکار

   

غزہ : کپڑے اور پلاسٹک کے ایک عارضی خیمے میں اسماعیل نابھان اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے ساتھ خود کو گرم رکھنے کی جدوجہد میں آگ کے گرد بیٹھے تھے جبکہ ان کا خاندان غزہ جنگ کی وجہ سے بے گھر ہوا ہے۔وسطی غزہ میں اپنے گھر سے بھاگ جانے والے 60 سالہ بزرگ نے کہاکہ دو دن پہلے تیز ہوائیں چل رہی تھیں تو ہم نے رات بھر نائیلون کو باندھ کر رکھنے کی کوشش کی۔ ہم ایک صحرا میں رہ رہے ہیں اور سمندر ہمارے سامنے ہے ۔ سردی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے 1.9 ملین افراد میں سے کچھ تعداد نے ہزاروں خیمے لگا لیے ہیں۔